امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا کی وفاقی عدالت نے ایک امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ، یعنی 27 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ آصف مرچنٹ پر الزام تھا کہ انہیں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا بھیجا گیا تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے انہیں ایرانی ایجنٹ قرار دیا ہے، تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے خلاف عائد الزامات مسترد کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں 15 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکی ہٹ مین کو ادائیگی کے لیے پاکستان سے 5 ہزار ڈالر منگوائے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف مرچنٹ کا تعلق کراچی سے ہے اور پاکستانی تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ملک میں ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا تھا۔ امریکا نے بھی اس معاملے میں پاکستان سے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Related posts

روس میں فوجی مال بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام 19 افراد ہلاک

امریکی حملے میں ایران کے جزیرے قشم میں دھماکے، اہم تنصیبات محفوظ رہنے کا دعویٰ

ٹرمپ کا دورہ ایشیا، شی جن پنگ اور پوتن سے تاریخی سہ فریقی جوہری مذاکرات متوقع