ماسکو (پاک ٹوڈے): روس کے سائبیریا کے علاقے کیمرووو میں فوجی مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ’’اے این 12‘‘ معمول کی پرواز پر تھا اور غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر حادثے کی ممکنہ وجہ تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو محفوظ بنا دیا۔