افغان کرکٹرز عالمی رینکنگ میں نمایاں، راشد خان اور عظمت اللہ عمرزی کی پہلی پوزیشن

کابل (پاک ٹوڈے): افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی عالمی رینکنگ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرلی ہیں۔

افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بالرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ عظمت اللہ عمرزی نے ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کی یہ کامیابیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب افغان کھلاڑی کل بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں میدان میں اتریں گے۔

Related posts

پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا

کوچ سے اختلافات، رونالڈو کا پرتگال کی ٹیم سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان

حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا