افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پر حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے مناسب جواب دینے کا اعلان کردیا

کابل (پاک ٹوڈے): افغان طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات ایک بار پھر افغانستان کے صوبوں قندھار، پکتیا اور خوست میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 شہری مارے گئے۔

ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں افغان عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے مبینہ حملوں اور جارحیت کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اختیار کرتے ہوئے مناسب جواب دیا جائے گا۔

افغان حکومت کے ترجمان نے پاکستانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تمام اصولوں کی خلاف ورزی، کھلی جارحیت اور جرم قرار دیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایسے حملوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے گزشتہ روز پاکستانی فوجی حلقوں کی جانب سے یہ افواہ پھیلائی گئی کہ افغان سرزمین سے ڈرون طیارے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ، لاپرواہ اور اشتعال انگیز اقدامات بلاشبہ افغان عوام میں غصہ پیدا کرتے ہیں، جس کے پاکستانی فوجی حکام کے لیے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ