ہانگ کانگ (پاک ٹوڈے): افغانستان نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 120 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔
افغانستان آج دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں گروپ ٹو کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔