افغانستان نے میزبان سینیگال کو 6-0 سے شکست دے کر انڈر 18 فٹسال اولمپکس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ڈاکار (پاک ٹوڈے): عالمی یوتھ اولمپکس کے انڈر 18 فٹسال مقابلوں میں افغانستان کی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں میزبان سینیگال کو 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مقابلے میں علی رضا احمدی، احمد اسماعیلی، ذاکر حسین عبداللہی اور حسین حسنی نے افغانستان کی جانب سے گول کیے۔ افغان ٹیم اس سے قبل پاناما کے خلاف کامیابی حاصل کر چکی ہے، جبکہ اسے ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔ عالمی یوتھ اولمپکس کے مقابلے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں جاری ہیں۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان نے سری لنکا کو 106 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی