کابل (پاک ٹوڈے): انڈر 19 ایشیا کپ کے مقابلے میں افغانستان نے سری لنکا کو 106 رنز سے شکست دے دی۔
میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 275 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 35ویں اوور میں 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے سبحان زاخیل نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ نادرجان نے 55 رنز بنائے۔ بولنگ میں نورعلی نیازی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔