امریکا کی چین سے ایران جنگ ختم کرانے کے لیے مدد کی درخواست

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مدد کرے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے بیجنگ سے رابطہ کیا، جس کے بعد چین نے یہ پیغام تہران تک پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے متعلق سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کوششوں میں گزشتہ ماہ ایرانی سیکیورٹی چیف محسن رضائی کو ایک مفاہمتی خط بھی بھیجا گیا تھا۔

قطری عہدیدار علی الثوادی کے مطابق ایرانی قیادت امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ واشنگٹن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آتی ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جے ڈی وینس کے خط کو احترام کا اظہار سمجھا اور اس بات کو سراہا کہ انہوں نے جنگ کو ایک غلطی قرار دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران بھی ایران کے معاملے پر مدد طلب کی تھی۔ امکان ہے کہ دونوں رہنماؤں کی 18 نومبر کو چین کے شہر شین ژین میں متوقع ملاقات میں یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث آئے گا۔

Related posts

اینکرپرسن ربیعہ احسن کی موت کا معاملہ، گرفتار شوہر کا حادثاتی فائرنگ کا بیان

بلوچستان پولیس کی تفتیش نیشنل بینک ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو مارے گئے، اہلیہ زخمی