انقرہ (پاک ٹوڈے): ترک پولیس نے حکاری شہر میں 63 افغان تارکین وطن اور ان کی نقل و حمل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق افغان شہری ایران سے غیر قانونی طور پر ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ انہیں ملک بدر کرنے کے قانونی مراحل مکمل کرنے کے لیے صوبہ آغری منتقل کیا جائے گا۔
تارکین وطن کی نقل و حمل کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج کے حکم پر اسے جیل بھیج دیا گیا۔