24
ڈاکار (پاک ٹوڈے): عالمی یوتھ اولمپکس کے انڈر 18 فٹسال مقابلوں میں افغانستان کی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں میزبان سینیگال کو 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مقابلے میں علی رضا احمدی، احمد اسماعیلی، ذاکر حسین عبداللہی اور حسین حسنی نے افغانستان کی جانب سے گول کیے۔ افغان ٹیم اس سے قبل پاناما کے خلاف کامیابی حاصل کر چکی ہے، جبکہ اسے ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔ عالمی یوتھ اولمپکس کے مقابلے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں جاری ہیں۔
