اسلام آباد میں نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری، 6 ملزمان گرفتار، 7 کروڑ روپے سے زائد کا مال برآمد

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ مارگلہ کی حدود میں کی گئی، جس کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، قیمتی اشیاء اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related posts

بلوچستان: بی ایل اے کمانڈر نواز عرف استاد غاجیان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

ورلڈ فوڈ پروگرام کا افغانستان میں غذائی بحران پر اظہارِ تشویش، لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہونگے

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق، 30 زخمی