اسلام آباد مارچ: اس بار خاموش نہیں رہیں گے، مختلف راستوں سے پیش قدمی ہوگی، جنید اکبر

پشاور(پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آنے والے اسلام آباد مارچ کے دوران اگر انتظامیہ یا ریاست کی جانب سے سخت اقدام یا طاقت کا استعمال کیا گیا تو اس بار ردعمل مختلف ہوگا اور احتجاجی مظاہرین خاموش نہیں رہیں گے۔

​پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے اسلام آباد مارچ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اس بار کسی ایک راستے کے بجائے متعدد اطراف سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گے۔ ان کے مطابق مظاہرین موٹروے، جی ٹی روڈ، ڈی آئی خان کے راستے اور مارگلہ کے پہاڑی علاقوں سے اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کریں گے۔

​سابقہ احتجاجی مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ گزشتہ مارچ کے دوران کارکنان کسی سخت انتظامی کارروائی کے لیے تیار نہیں تھے اور صورتحال ان کے لیے غیر متوقع تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بار تمام تر ممکنہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

​انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس بار بھی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو احتجاج کو روکنا ممکن نہیں ہوگا اور کارکنان شدید ردعمل کا اظہار کریں گے۔

 

Related posts

کوکی خیل گرینڈ جرگہ کل جمرود میں! تیراہ متاثرین کی واپسی اور 55 کروڑ امدادی پیکیج پر اہم فیصلے متوقع۔

علی امین گنڈاپور کو پولیس حراست میں بجلی کے جھٹکے دیے گئے، فیصل امین کا سنگین الزام

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، تیل کی ریفائنری شدید متاثر