ٹرمپ خاندان کے کاروباری معاملات کی تحقیقات پاکستان کے لیے مشکلات بڑھا سکتی ہیں، امریکی تجزیہ کار

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): جنوبی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے امریکی تجزیہ کار مائیکل کگلمین نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس پر ڈیموکریٹس کے متوقع کنٹرول کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی سفارت کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مائیکل کگلمین نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات کی نگرانی اور چھان بین بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس پیش رفت کے پاکستان پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط پر خاصا انحصار کر رکھا ہے۔

Related posts

مردان پولیس انسپکٹر گلزار خان لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی

ٹرمپ خاندان کے کاروباری معاملات کی تحقیقات پاکستان کے لیے مشکلات بڑھا سکتی ہیں، امریکی تجزیہ کار

امریکی ریاست کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، ری پبلکنز کو شکست