اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، جبکہ داخلی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کنٹینرز کو ڈبل کرکے آپس میں ویلڈ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون کے مختلف داخلی راستوں پر کنٹینرز کی اضافی تہہ لگا کر انہیں ویلڈ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شخص کی جانب سے رکاوٹ عبور کرنے کی کوشش کو روکا جا سکے۔
حکام کے مطابق موجودہ سیکیورٹی انتظامات کے تحت کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بھی مزید بڑھا دی گئی ہے۔