اسلام آباد اور راولپنڈی میں 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان، ریڈ زون میں ورک فرام ہوم ہوگا

اسلام آباد/ راولپنڈی (پاک ٹوڈے): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بروز جمعہ 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں مقامی تعطیل ہوگی، جبکہ ریڈ زون میں واقع وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کے دفاتر میں ورک فرام ہوم ہوگا، تاہم افسران اور عملے کو ہنگامی صورتحال میں طلب کیے جانے پر دفاتر حاضر ہونا ہوگا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی 27 نومبر کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تاہم تعلیمی بورڈز کے امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

Related posts

صحافی شاہد میتلا 30 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت کے بعد رہا

عمران خان سیاسی قیدی ہیں یا نہیں، اس پر ریفرنڈم کرا لیں، بلاول بھٹو

مکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے