صحافی شاہد میتلا 30 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت کے بعد رہا

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): صحافی شاہد میتلا عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جمعرات کی شام ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا ہو گئے۔

شاہد میتلا کو سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انھیں کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ سیون کی عدالت میں پیشی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے پر ان کے وکیل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ون کوئٹہ سید عبدالقادر شاہ بخاری نے بدھ کے روز شاہد میتلا کی 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انھیں جمعرات کی شام ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

Related posts

عمران خان سیاسی قیدی ہیں یا نہیں، اس پر ریفرنڈم کرا لیں، بلاول بھٹو

مکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان، ریڈ زون میں ورک فرام ہوم ہوگا