اسرائیل میں انتخابات سے قبل نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

تل ابیب (پاک ٹوڈے): اسرائیل میں انتخابات سے قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے متعلق حکومتی ناکامیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے کے دوران شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حملے سے قبل اور اس کے دوران سامنے آنے والی ناکامیوں کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے تاکہ واقعات اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق انتخابات سے صرف تین روز قبل ہونے والے اس بڑے حکومت مخالف احتجاج کو نیتن یاہو کی قیادت اور حکومتی کارکردگی پر عوامی ردعمل کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے اور اس کے بعد سامنے آنے والے سکیورٹی معاملات پر حکومتی جواب دہی کا سوال سیاسی بحث کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ پر افغان تاجروں کے سامان کی نیلامی، سینکڑوں کنٹینرز کھول دیے گئے

لوئر دیر میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، دیودار کی لکڑی سے بھرا آئل ٹینکر ضبط

قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدت پسند کمانڈر کے مارے جانے کا دعویٰ