قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدت پسند کمانڈر کے مارے جانے کا دعویٰ

قلعہ سیف اللہ (پاک ٹوڈے): سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران شدت پسند کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو مارا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عادل شاہ دسمبر 2020 سے شدت پسند گروہ سے وابستہ تھا اور 2024 سے اس کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ غیر مقامی شدت پسندوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں رہائش فراہم کرنے اور سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عادل شاہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

Related posts

کراچی پورٹ پر افغان تاجروں کے سامان کی نیلامی، سینکڑوں کنٹینرز کھول دیے گئے

لوئر دیر میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، دیودار کی لکڑی سے بھرا آئل ٹینکر ضبط

خیبر میں خاتون اور مرد فائرنگ سے قتل، لاشیں اسپتال منتقل