پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتولین لنڈی کوتل کے علاقے چینگی خیل کے رہائشی تھے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی وجوہات جاننے اور واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔