تل ابیب (پاک ٹوڈے): اسرائیل میں انتخابات کے دوران 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا اتحاد 53 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، جبکہ اپوزیشن اتحاد 48 اور عرب جماعتوں کا اتحاد 19 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کسی بھی بڑے سیاسی اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی اکثریت حاصل نہیں ہوئی، جس کے باعث حکومت سازی کے لیے مذاکرات اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
عرب اتحاد کے سربراہ یوسف جبارین نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس سے نئی حکومت کی تشکیل میں عرب جماعتوں کے ممکنہ کردار پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق اگر 42 دن کے اندر کوئی جماعت یا اتحاد حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو اسرائیل میں دوبارہ انتخابات کرانے کی نوبت آ سکتی ہے۔