اردن کے جنوبی شام پر فضائی حملے، 8 شہری مارے گئے

دمشق (پاک ٹوڈے): اردن کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی شام کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں 8 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ شامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

اردن نے یہ حملے اپنے صوبے کرک میں ایک چرچ پر ہونے والی مہلک فائرنگ کے جواب میں کیے۔ اردنی فوج نے حملوں میں نشانہ بنائے گئے مقامات کو مسلح گروہوں کے ٹھکانے قرار دیا، تاہم ان گروہوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

درعا کے محکمہ صحت کے سربراہ خالد العمیان نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ جنوبی شام کے متعدد دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شہری بھی جان سے گئے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں سے قبل دمشق کو مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ شامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات اور زمینی صورت حال کی نگرانی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اردن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں مشترکہ فوجی اور سکیورٹی تعاون پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب اردنی فوج کے مطابق فضائی حملوں میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ نشانہ بنائے گئے گروہوں کے ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے۔ تاہم فوج نے ہلاکتوں کی تعداد اور حملوں کے مقامات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related posts

بنوں میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکہ، بیٹا مارا گیا، 3 افراد زخمی

بجلی کے 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور، صاحب حیثیت صارفین رعایت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اویس لغاری

حوثی عہدیدار نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے مصری فوجی مدد کی اجازت کو اعلانِ جنگ قرار دے دیا