آواران کے 14 سالہ زیب مصطفیٰ بلوچ کا عالمی اعزاز، ورلڈ اسکالرز کپ میں 5 میڈلز جیت لیے

آواران(پاک ٹوڈے): بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ ہونہار طالبعلم زیب مصطفیٰ بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلہ ورلڈ اسکالرز کپ میں 2200 طلباء کے درمیان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میڈلز اپنے نام کر لیے۔

اس شاندار کامیابی کے بعد وہ دنیا کے ٹاپ 100 طلباء میں شامل ہو کر امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ Yale University کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

مشکے جیسے پسماندہ علاقے سے عالمی سطح تک پہنچنے والے اس ہونہار نوجوان کی کامیابی بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

Related posts

پشاور، شیخان قبرستان واقعہ، سی سی پی او کا فوری نوٹس، شفاف تحقیقات کا حکم

لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

بنوں سے اغوا 2 ایف سی اہلکار مارے گئے، امن کمیٹی کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل کیے گئے