آزاد کشمیر میں غیر آئینی اقدامات اور مسلح جتھوں کی مخالفت، وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

مظفرآباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے اور مسلح جتھوں کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، امن کے قیام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں اور تمام مسائل آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیے جانے چاہئیں۔

باغ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر آئینی اقدامات اور مسلح جتھوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس موقع پر افتخار گیلانی نے باغ اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دینے اور شہر میں امراض قلب کے اسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران علاقے میں الیکٹرک بسیں بھی چلتی نظر آئیں گی۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی