واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد عالمی تیل کی اہم ترین گزرگاہ "آبنائے ہرمز” کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ٹیکساس میں فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ایران پر ایسا بے مثال معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے جو تہران کو فوری طور پر جنگ ختم کرنے پر مجبور کر دے گا۔ امریکی صدر کے اس بیان کو مشرق وسطیٰ میں جاری شدید سفارتی اور عسکری کشیدگی میں مزید خطرناک اضافے کا باعث دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ دنیا کے کُل بحری تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ اسی آبنائے سے ہو کر گزرتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکہ آنے والے ہفتے کے اوائل میں ایران پر تاحال کی سب سے سخت اور جامع اقتصادی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔