نوشہرہ: بدرشی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

نوشہرہ (پاک ٹوڈے): تحصیل نوشہرہ کے علاقے بدرشی کے محلہ الکویت میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 55 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈزاسٹر وہیکل اور 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ (ر) بی بی کے نام سے ہوئی، جو بدرشی کی رہائشی تھیں۔

زخمیوں میں 3 سالہ موسیٰ، 35 سالہ مسماۃ (س) بی بی اور 5 سالہ (ف) شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی۔

Related posts

مستونگ: خادکوچہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ

تخت بھائی میں جعلی ڈی ایس پی ساتھی سمیت گرفتار، گاڑی قبضے میں لے لی گئی

اسلام آباد اے ٹی سی: ایمن مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم کی کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی