آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، ابرار احمد تیسری پوزیشن پر آگئے

دبئی (پاک ٹوڈے): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان 760 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ابرار احمد 642 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 621 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کے ہمراہ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ حارث رؤف 540 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل 822 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ویرات کوہلی 781 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ نویں، سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں اور فخر زمان 548 پوائنٹس کے ساتھ 36ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے 468 پوائنٹس کے ساتھ 64ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 359 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سلمان علی آغا 13ویں اور شاہین آفریدی 16ویں پوزیشن پر ہیں۔ عرفات منہاس 31ویں، نسیم شاہ 41ویں اور ابرار احمد 46ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 106 کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان بھی 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے، جبکہ آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ افغانستان نے تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

Related posts

عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا، قانونی کارروائی مکمل

پاکستان: نئی امیگریشن پالیسی کے تحت مکمل قانونی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو ہی بیرونِ ملک سفر کی اجازت

مولانا فضل الرحمن اور حکومت کے درمیان کشیدگی: مفاہمت کی راہ میں کون رکاوٹ ہے؟