غزہ (پاک ٹوڈے): جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصیر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ کی شہری دفاعی سروس کے ترجمان محمود باسل کے مطابق حملہ جمعرات کی صبح سویرے اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ پر کیا گیا، جس سے عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فوری طور پر حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا اور اس حوالے سے معلومات جمع کرنے کا کہا تھا۔