ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ، عمارت اور مسجد کو نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں نے بارودی مواد سے بھری پک اپ گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں تھانے کے گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی ٹکرائی اور اس دوران فائرنگ بھی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو تھانے کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ واقعے میں تھانے کی عمارت اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related posts

مستونگ میں فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، بی ایل اے کا 18 اہلکاروں کو مارنے کا دعویٰ

عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا، قانونی کارروائی مکمل

خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے نسبتاً سکون کے بعد حملوں میں اچانک اضافہ، 24 گھنٹوں میں 12 پولیس اہلکار مارے گئے