16
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سہ پہر تقریباً 3 بجے پاکستانی فوج نے ضلع شکین کے گاؤں سوراڈاگ میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور اسکول کے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔
عہدیدار کے مطابق مبینہ حملوں میں شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
