18
پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ساتھ دہشت گردوں کو لانا چاہتی ہے، تاہم ہم پرامن جماعت ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ جیسے لوگ ایسا بیانیہ بنا کر کوئی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو سن لیں، پہلی گولی مجھے مارنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کارکن کو گولی ماری گئی تو تمہارا جینا حرام کر دوں گا۔
