17
ہانگ کانگ (پاک ٹوڈے): افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے چھ اوورز کے مقابلوں کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 107 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں افغان ٹیم نے تین وکٹیں گنوا کر مقررہ ہدف حاصل کر لیا اور تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔
ایونٹ کے گروپ مرحلے میں افغانستان، جنوبی افریقہ اور عمان کے ساتھ ایک ہی گروپ میں شامل ہے۔
یہ مقابلے ہانگ کانگ میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ تین روزہ ایونٹ میں چھ اوورز کے فارمیٹ میں میچز کھیلے جا رہے ہیں۔
