7
ضلع مہمند (پاک ٹوڈے): ضلع مہمند میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وحید مہمند نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وحید مہمند کو زخمی حالت میں غلنئی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
