1
پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے دوران پور میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث دھوئیں سے ایک شخص بے ہوش ہوگیا، جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چار فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش شخص کو ایمبولینس میں آکسیجن فراہم کی اور اسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، جبکہ جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔
