12
دوحہ (پاک ٹوڈے): پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر کے دورۂ قطر کے دوران چاروں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ترک دفاعی صنعتی ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان جاری دفاعی منصوبوں کو آگے بڑھانا اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
