16
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں اختلافات اور دشمنیاں ختم ہو چکی ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے اور عوام میں محبت اور قومی اتحاد مضبوط ہو رہا ہے۔
سراج الدین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے واقعات کم ہو کر تقریباً صفر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر افغانستان میں قائم امن و استحکام سے خوش نہیں اور شہریوں میں تشویش اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
