15
ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): تھانہ پروا کی حدود میں پروا اور ماہڑہ کے درمیان مکڑ ڈرین کے قریب مین انڈس ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے حسن کوچ مسافر بس روک لی اور چشمہ شوگر ملز-II کے 10 سے 12 اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں اور شوگر ملز کے اہلکاروں سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ بعد ازاں چشمہ شوگر ملز کے 10 سے 12 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد بس کا عملہ مسافر کوچ کو قریبی تھانے لے گیا۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
