11
راجن پور (پاک ٹوڈے): انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
