13
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
مالدیپ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 11 سال بعد کسی مالدیپی صدر کا یہ پہلا سرکاری دورۂ پاکستان ہے۔ اس سے قبل مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے 6 اور 7 مئی 2015 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
