پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کا قیام گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ڈاکٹر سید امیر عبداللہ اور سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔
محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی انکوائری مکمل کرکے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
حکام کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اسکول کی چھت گرنے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے ساتھ واقعے کی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جائے گا۔
