20
جنوبی وزیرستان (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے انگور اڈہ سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں، بشمول توپ خانے، کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
واقعے میں جانی نقصان، ممکنہ تباہی اور جھڑپوں کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
