21
پشاور (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ یک مچ کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
