قلعہ سیف اللہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی نے کی۔
ریلی میں پارٹی کارکنوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر گورنر راج نامنظور کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر حاجی دارا خان جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ آئین کے خلاف اور منتخب حکومت کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون عوام اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
احتجاجی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔
