پشاور (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں بابِ خیبر کے مقام پر ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے 16 کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف گزشتہ روز ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ باڑہ بازار میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بعض سرکاری عمارتوں کو بھی آگ لگائی گئی، جبکہ مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
دوسری جانب جمرود میں بابِ خیبر کے مقام پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی مظاہرے کے سلسلے میں 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاع ہے۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔
