6
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی دعوت پر بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوگا۔
پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کی شمولیت کے بعد ٹورنامنٹ کی گروپنگ اور شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔ اے ایچ ایف کی جانب سے اپ ڈیٹڈ ڈراز کا اعلان 9 اکتوبر کو متوقع ہے۔
بنگلہ دیش کی شمولیت کے بعد ایونٹ میں ٹیموں کی ترتیب تبدیل ہوگئی ہے، جبکہ شائقین کو نئے ڈراز اور حتمی شیڈول کا انتظار ہے۔
