اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات فی الحال بات چیت تک محدود ہیں اور کوئی مثبت پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ واضح انٹریکشن نہیں کیا جا رہا، جبکہ عمران خان کے ساتھ ان کی آخری ملاقات 6 اکتوبر 2025 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے ملاقات نہ ہونا انتہائی غیر انسانی سلوک ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ اور بہنیں بھی جیل میں ہیں، جو سیاسی سرگرمیوں کے بجائے اپنے بھائی کی رہائی چاہتی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب عمران خان کے بھتیجے قاسم زمان کو بھی قید کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
