16
پشاور (پاک ٹوڈے); وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کی پشاور آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور متوقع ہے۔
