18
ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): لوئر وزیرستان سے لکی مروت لانگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق قافلہ آج رات ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام کرے گا اور کل لکی مروت میں ہونے والے لانگ مارچ میں شامل ہوگا۔
قافلے میں عمائدین، نوجوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد شامل ہے، جو امن کے قیام کے مطالبے کے لیے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔
