4
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، جس کے دوران وزیراعظم کے وکلا نے دلائل دینے کے لیے مہلت طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے وکلا کو آئندہ سماعت پر متفرق درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
