13
کوئٹہ(پاک ٹو ڈے): بولان سے کوئٹہ واپس آنے والے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوانوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان مصطفیٰ ولد نادر علی جاں بحق جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان پکنک کے لیے بولان گئے تھے اور واپسی پر فائرنگ کا نشانہ بنے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
