13
پشاور (پاک ٹوڈے): لاہوری گیٹ کے علاقے میں نجی پٹرول پمپ کی دکان میں اچانک خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 2 فائر ویکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان بھی موجود ہے، جس کے باعث صورتحال حساس ہے اور اہلکار احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے ہونے والے نقصان اور کسی جانی نقصان سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
